29 نومبر 2014 - 15:48
ایم ڈبلیو ایم تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت نہیں کر سکتی

مجلس وحدت مسلمین اور اتحادی جماعتیں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں اجتماعی شرکت نہیں کر سکیں گے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  رپورٹ  کی مطابق مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں اتحادی جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید اسدعباس نقوی،پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور ،سنی اتحاد کونسل کے رہنما مفتی حسیب اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء میاں منیراحمد نے کہا کہ ہم 30 نومبر کے جلسے میں دعوت پر پاکستان تحریک انصاف کے شکر گذار ہیں چونکہ اس حوالے سے ہم مکمل معلومات نہیں رکھتے کہ یہ صرف جلسہ ہے یا کوئی نئی تحریک اور مہم اور ہمارے قائدین بھی ملک میں موجود نہیں ہے رپورٹ  کی مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کی علالت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بیرون ملک روانگی کے باعث مجلس وحدت مسلمین نےبھرپور شرکت سے معذوری کی ہے۔  مجلس وحدت مسلمین ،پاکستان عوامی تحریک ،سنی اتحاد کونسل کے رہنما اور پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کیخلاف ہماری تحریک اور جدوجہد جاری رہیگی اس موقع پر اتحادی جماعتوں نے حکومتی ترجمان پرویز رشید کے اس بیان کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں کی پرزور مذمت کی اور سوال کیا گیا کہ گلگت بلتستان پاکستان کا حصہ نہیں تو ن لیگ بتائے کہ یہ علاقہ اس نے کس کو فروخت کیا ہے؟انہوں نے اس موقع پر کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ن لیگ کو  آئندہ آنے والے الیکشن  میں بتا دینگے کہ وہ کس کا حصہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲